کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماسابق سینیٹرحافظ حمداللہ زخمی حالت میں کراچی منتقل کردیئےگئے وہ گزشتہ روزمستونگ جاتے ہوئے منگچر کے مقام پر بم دھماکےمیں زخمی ہوئے تھے،حافظ حمداللہ کوکراچی ٹرمینل ون پرایئر ایمبولینس کےذریعےمنتقل کیاگیا ،انہیں کراچی کےنجی ہسپتال کیلئے منتقل کردیاگیا ہےجہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔