کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپیشل بینکنگ کورٹ نے کراچی ایم 6 حیدر آباد سکھر موٹر وے میں تین ارب روپے کی کرپشن کے اسکینڈ ل کا مقدمہ احتساب عدالت حیدرآباد منتقلی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے مقدمہ احتساب عدالت حیدرآباد منتقلی کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے کیس کا تمام ریکارڈ احتساب عدالت حیدر آباد بھیجنے کا حکم دے دیا۔نیب کی جانب سے درخواست دائر کی گئی کہ قومی خزانے کو 3 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا ہے ،ملزمان سے پلی بارگین کے ذریعے رقم نکلوائی جاسکتی ہے ۔اسپیشل پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ احتساب آرڈیننس کے تحت یہ کیس نیب کا بنتا ہے ۔ملزمان کے وکلاء کی جانب سے کیس نیب کو منتقل کرنے کی مخالفت کی گئی۔ کیس میں سابق ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز سمیت دیگر نامزد ہیں۔نیب کے مطابق ملزمان پر تین ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے ۔