• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگران وزیراعظم نے ہاؤسنگ پراجیکٹس کی تکمیل میں تاخیر کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (رانا غلام قادر) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن اور پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کی جانب سے وفاقی سرکاری ملازمین کو ہائوسنگ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے شروع کئے گئے ہائوسنگ پراجیکٹس کی تکمیل میں غیرمعمولی تاخیر کا نوٹس لے لیا ہے۔ غیر معمولی التواء سے لاکھوں ملازمین میں بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے‘ سٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی گئی،وزارت ہائوسنگ کے ان دونوں ذیلی ادروں کے قیام کا مقصد ہی یہ ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین کو رہائش کیلئے پلاٹ یا اپارٹمنٹ الاٹ کئے جائیں لیکن دونوں اداروں کی جانب سے شروع کئے گئے ہائوسنگ پراجیکٹس غیر معمولی التواء کا شکار ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں ملازمین میں بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے ہاؤسنگ سے متعلق مسائل حل کرنے کیلئے ایک سٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی ہے۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ خان داریجو کمیٹی کے شریک چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز‘ سیکرٹری تجارت صالح احمد فاروقی‘ سیکرٹری پارلیمانی امور محمد شکیل ملک اور سیکرٹری وزارت قانون راجہ نعیم اکبر شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید