• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور بورڈ کے 3 یونین لیڈرغائب، پولیس نے بلوایا تھا، بورڈ ملازمین

لاہور(رب نواز خان) سیکنڈری بورڈ لاہور کے تین ملازمین یونین لیڈر پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ لاہور بورڈ کے سٹیٹ آفیسر صدر یونین لاہور بورڈ عارف گجر، جنرل سیکرٹری شفیق اور نائب صدر عرفان کو مبینہ طور پولیس نے ضمانت پر ہونے کے باوجود دو ر وز سے حرا ست میں لے رکھاہے۔ جبکہ پولیس نے انکی اپنے پاس موجودگی سے انکار کیاہے ۔ لارنس روڈ پر لاہور بورڈ کے امتحانی سنٹر میں محکمہ ہائیرایجو کیشن ایڈیشنل سیکرٹری اور دیگر دفاتر قائم کرنا چاہتا تھا ۔ ۔ بورڈ ملازمین نے اعلی عدلیہ سے رجوع کیا اور حکم امتناعی حاصل کر لیا۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے اپنا سامان اور عملہ لارنس روڈ امتحانی مرکز پر شفٹ کرنا شروع کر دیا۔ جس پر بورڈ ملازمین اور یونین نے انہیں روکا کہ حکم امتناع ہے ۔ فوجداری کاروائی پر ضمانت قبل ازگرفتاری کروالی ۔ تاہم جمعہ کے روز انہیں سول لائن پو لیس سٹیشن سے فون آیا اورانہیں تھانے بلایا۔ تینوں کوگزشتہ رات تک رہا نہ کیا گیا۔ ان کے اہلخانہ اور بورڈ ملازمین نے الزم لگایاکہ انہیں پولیس نےحبس بیجا میں رکھا ہوا ہے۔اس بارے میں پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ ہم نے کسی کو حراست میں نہیں لیا۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے حکام نے کہا ہے کہ کوئی غیر قانونی اقدامات نہیں کیے تمام کام قواعد وضوابط کے مطابق کر رہے ہیں۔
لاہور سے مزید