اسلام آباد( نیوز رپورٹر)صد مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےنئے چیف جسٹس سے ملاقات کی ۔ دونوں نے قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد باد دی ۔ چیف جسٹس نے خوشگوار موڈ میں ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور مبارکباد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ صدر عارف علوی نے بھی قاضی فائز عیسیٰ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔