• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے چیف جسٹس شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائینگے، PTI

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قاضی فائز عیسیٰ کو ملک کے 29ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تحریک انصاف نے چیف جسٹس سے انصاف کے تقاضوں کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کی امید کا اظہار کیا۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک آزاد اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہمیشہ عدل و انصاف پر قائم ہوتی ہے،جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کے لواحقین بھی حصولِ انصاف کی آس میں چیف جسٹس کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید