• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماء دین کے وارث، اختلافات بھلا کر سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں، سراج الحق

تیمرگرہ (نمائندہ جنگ ) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ علما ء دین کےوارث ،اختلا فا ت بھلا کرسازشوں کا ڈٹ کرمقا بلہ کریں،مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج پشاور میں گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائیگا مہنگائی کے اصل ذمہ دار پی ڈی ایم اور تبدیلی سرکار کی حکومتیں ہیں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اب مہنگائی پر خاموش ہے مولانا فضل الرحمان نے اپنی حکومت میں اسلام کیلئے کچھ نہیں کیا، قران پاک کی بے حرمتی پر سویڈن کی سفیر کو بھی نہیں نکالا ،مل ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعیت اتحاد العلماء کے زیر اہتمام علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اہم خبریں سے مزید