• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، رہائشی پلاٹ پر اسکول کے خلاف ایس بی سی اے و دیگر کو نوٹس جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے گلشن اقبال بلاک 4 میں رہائشی پلاٹ پر اسکول بنانے کے خلاف درخواست پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رہائشی پلاٹ کا کمرشل استعمال غیر قانونی ہے، اسکول کی وجہ سے اہل محلہ کو شدید دشواری کا سامنا ہے، گاڑیوں کی آمدورفت سے سارا دن شور شرابہ ہوتا ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ تو کیا اسکول بند کردیں، کیا آپ نے سپریم کورٹ کا آرڈر پڑھا ہے،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسکول کو کوئی اور متبادل جگہ دی جائے، بغیر اجازت اسکول تعمیر کیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید