• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں چیف جسٹس حلف اٹھائے تو خاوند/ اہلیہ ساتھ کھڑی ہونا ایک روایت

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) ہفتہ کو ایوان صدر میں نئے چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے جب صدر مملکت حلف لے رہے تھے تو اُس وقت قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ اُنکی اہلیہ بھی کھڑی تھیں جس پر چند ناقدین نے تنقید کے تیر چلانا شروع کر دیئے۔

 شاید اُنکے علم میں یہ بات نہیں ہے کہ امریکی چیف جسٹس جان جی رابرٹس جی سپریم کورٹ آف امریکا میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے تھے تو اُس وقت انکی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں۔ 

امریکا میں حلف اُٹھانے والے مرد کی اہلیہ اور خاتون کی صورت میں اُس کا خاوند اسکے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ 

یہ ایک خوشگوار روایت ہے جس کے ثبوت کے طور پر یہ تصویر شائع کی جا رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید