راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) پنجاب حکومت نے گاؤں چمکانے کیلئے پنجاب بھر کی2468دیہی یونین کونسلوں پر کوڑا ٹیکس لگادیا ہے۔ رہائشی گھروں سے 50 روپے اور دکانوں سے 200 روپےماہانہ ٹیکس لیا جائے گا۔ پٹرول پمپ، شادی ہال اور سروس سٹیشن پر ایک ایک ہزار جبکہ انڈسٹریل یونٹ سے دو ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لیا جائے گا۔اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت سالانہ 4 ارب2کروڑ 77لاکھ76 ہزارروپے ٹیکس کی مد میں اکھٹے ہوں گےجبکہ اخراجات پانچ ارب 18کروڑ 28لاکھ روپے ہوں گے۔ پروگرام کے تحت ہر یونین کونسل میں تین سینٹری ورکرز رکھے جائیں گے۔ایک لوڈر رکشا کرائے پر لیا جائے گا۔