اٹک (جنگ نیوز)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے 45 منٹ ملاقات کی جبکہ ان کے ہمراہ جانے والی لیگل ٹیم کو پولیس ناکے پر روک لیا گیا ۔بشری بی بی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جیل پہنچیں، ان کے ہمراہ 4 رکنی لیگل ٹیم بھی تھی۔اس موقع پر سابق خاتون اول اور ان کے ساتھ موجود تمام افراد کی گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔