کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن(او جی ڈی سی ) نےپنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کیا ہے اوجی ڈی سی کی جانب سے پی ایس ایکس کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ماڑی ایسٹ بلاک رحیم یار خان چک نمبر 214.1 میں گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جہاں سے 11لاکھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس نکلے گی ،ماڑی ایسٹ بلاک میں یہ پہلی دریافت ہے۔