• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 لاکھ پاکستانیوں کا ریسٹورنٹ سافٹ ویئر سے ڈیٹا چوری، آن لائن فروخت کیلئے پیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہیکرز نے پاکستانی شہریوں کا ریسٹورنٹس میں استعمال ہونے والاسافٹ وئیر ہیک کرلیا اور 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا ذاتی ڈیٹا انٹرنیٹ پرفروخت کیلئے دستیاب ہے۔22 لاکھ شہریوں کے ڈیٹاکی قیمت2بٹ کوائن مانگی جارہی ہے، بٹ کوائن کی قیمت 27 ہزار ڈالر،پاکستانی روپوں میں 2 بٹ کوائن کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے،،ایف آئی اے نے کہا کہ معاملے سےمتعلق تاحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، ہیکرز کے مطابق ہ شہریوں کے کریڈٹ کارڈنمبرز،موبائل نمبرز کا ڈیٹا،کس ریسٹورنٹ میں کتنی بار اور کتنی ادائیگی کی،سارا ڈیٹا انٹرنیٹ پرموجود ہے، ہیکرز نے انٹرنیٹ پر ڈیٹا برائے فروخت کا اشتہار بھی دے دیا جس میں پاکستانیوں کا پرسنل ڈیٹا سیمپل کے طورپر دکھایا گیا ہے۔ہیکرز نے کہا ہے کہ ہم نے 250سے زائد ریسٹورنٹس کا کسٹمر ڈیٹا بیس ہیک کرلیا ہے، شہریوں کے کریڈٹ کارڈ نمبرز اور موبائل نمبرز کا ڈیٹا بھی سیمپل میں موجود ہے۔ ہیکرز کے اشتہار میں چھوٹے بڑے درجنوں ریسٹورنٹس کے نام بھی موجود ہیں۔

اہم خبریں سے مزید