• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے زکوٰۃ فنڈ کے دو ارب روپے 34 اسپتالوں کو جاری کردیے

کراچی(اسد ابن حسن) سندھ حکومت نے صوبے بھر کے34منتخب سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں کیلئے زکواۃ فنڈ سے دو ارب روپے جاری کر دیے ہیں تاکہ غریب مریضوں کا مفت علاج کیا جا سکے۔ منتخب اسپتالوں میں کراچی کے چیدہ چیدہ سرکاری اسپتال جن میں جناح اسپتال، سول اسپتال، عباسی شہید اسپتال، نیشنل انسٹیٹیوٹ اف چائلڈ ہیلتھ, این ائی سی وی ڈی اور دیگر سرکاری اور پرائیویٹ اسپتال شامل ہیں۔ جبکہ زیادہ تر فنڈ اندرون سندھ کے سرکاری اسپتالوں اور پرائیویٹ اسپتالوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔