اوکاڑہ(نمائندہ جنگ)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف ”جن“کیلئےنواز شریف کا پیغام لے کر آئے تھے اب”ان“ کا ہی پیغام لے کر نواز شریف کے پاس واپس لندن چلے گئے ہیں،الیکشن میں ابھی تک توتاخیر ہی تاخیر ہے ”آخر کار“ تو الیکشن ہو نے ہی ہیں سو ہو جائیں گے.
”جنگ“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا،حافظ حسین احمد نے کہا کہ سابق حکمران اتحاد کی جماعتیں الیکشن کمیشن کے جنوری کے آخر میں الیکشن کروانے کے اعلان کو کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر سمجھ کر قبول کر رہی ہیں۔