اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے منصورہ میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور ، خطے کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا،سراج الحق نے کہا کہ پاکستان اور ایران کو ملکر دنیا میں اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنا ہو گا، دونوں ممالک کی حکومتیں امن اور ترقی کیلئے ملکر کام کرتی رہیں گی، پاک ایران تعلقات باہمی محبت،اخوت اور بھائی چارے کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ پاکستان اور ایران کو مل کر دنیا میں اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنا ہو گا۔