• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف مجرموں سے ڈیل کرکے لندن کیوں گئے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) تجزیہ کاروں ارشاد بھٹی، محمل سرفراز، حفیظ اللہ نیازی اور مظہر عباس کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے سیاسی بیانیہ اپنایا ہے، اس بیانیہ سے انہیں عملی سیاست میں نقصان نہیں ہوگا۔ 

اگر جنرل باجوہ اور فیض حمید مجرم تھے تو نواز شریف ان مجرموں سے ڈیل کرکے لندن کیوں گئے، جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن کیوں دی۔ معلوم نہیں نواز شریف کو اس بیانیہ کا فائدہ ہوگا یا نقصان لیکن ان کے پاس کوئی چوائس تھی ہی نہیں اس لئے انہوں نے یہی بیانیہ پکڑنا تھا۔ اگر نواز شریف وزیراعظم بن گئے تو کیا وہ بتاسکتے ہیں کہ وہ کس طرح سے ان کا احتساب کریں گے۔

 عین ممکن ہے کہ یہ بیانیہ ایک انڈراسٹینڈنگ کے ساتھ ہی بنایا جارہا ہو۔وہ جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں علینا فاروق شیخ کے پوچھے گئے سوال جارحانہ بیانیہ اپنانے سے عملی سیاست میں نواز شریف کو فائدہ ہوگا یا نقصان؟ کے حوالے سے گفتگو کررہے تھے۔

اہم خبریں سے مزید