• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی، راولپنڈی ریجن کی ٹیم پہلی اننگز میں 137 رنز پر آؤٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پشاور ریجن کے فاسٹ بولر نیاز خان کی عمدہ بولنگ کے نتیجے میں راولپنڈی ریجن کی ٹیم پہلی اننگز میں137رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ایبٹ آباد میں میچ کے دوسرے دن راولپنڈی نے46رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اننگز شروع کی تھی۔ نیاز خان نے5وکٹیں حاصل کیں۔کھیل کے اختتام پر پشاور نے اپنی پہلی اننگز میں4وکٹ پر 186 رنز بنائے تھے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان ریجن اور لاہور ریجن وائٹس کے درمیان دوسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فیصل آباد ریجن نے لاہور ریجن بلوز کے خلاف میچ کے دوسرے دن آٹھ وکٹوں پر211رنز بنائےتھے۔ابوبکر خان نے 63اور علی شان نے55 رنز اسکور کیے۔علی شفیق نے 4وکٹیں حاصل کیں۔شعیب اختر اسٹیڈیم پنڈی میں کراچی وائٹس اور فاٹا کے درمیان میچ کے دوسرے دن فاٹا نے ٹاس جیت کر کراچی ریجن وائٹس کو بیٹنگ دی جس نے 32 اوورز کے کھیل میں4 وکٹوں پر 64 رنز بنائے تھے رمیز عزیز30 اور دانش عزیز26 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔اس میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید