ملتان (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ کپاس کی آخری چنائی تک محکمہ زراعت کے افسران اور عملہ کاشتکاروں کے شانہ بشانہ شریک رہیں اور پیداواری ہدف کے حصول کیلئے کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے،موجودہ موسمی صورت حال کو دیکھتے ہوئے زیادہ الرٹ رہنے کی ضرورت ہے، کاشتکاروں کوکپاس کی آبپاشی، نیوٹریشن اور پیسٹ مینجمنٹ سے متعلق فنی رہنمائی کی فراہمی جا ری رکھیں،یہ بات انہوں نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی،اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس پنجاب شبیر احمد خان، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی،ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) ڈاکٹر اشتیاق حسن،ڈائریکٹر جنرل زراعت (پیسٹ وارننگ) پنجاب رانا فقیر حسین،کنسلٹنٹ زراعت توسیع ڈاکٹر محمد انجم علی،ڈائریکٹر جنرل زرعی شماریات ڈاکٹر عبدالقیوم اور ڈائریکٹر زرعی اطلاعات رائے مدثر عباس شریک ہوئے۔