• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی فاتح ٹیم کو پچاس لاکھ روپے دیے جائیں گے ۔رنر اپ ٹیم بیس لاکھ روپے کی حقدار ہوگی ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی ۔پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی تقریب رونمائی مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔ جس میں لیگ کے صدر خرم مجید نے ایونٹ کی تفصیلات بتائیں ۔ ایونٹ کی سیمی فائنلسٹ ٹیم بھی پانچ لاکھ روپے وصول کرے گی۔ معین خان اسٹیڈیم میں برقی قمقموں کی روشنی میں ہونے والے چھ روزہ مقابلوں میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے ابتدائی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ٹیپ بال کھلاڑی تیمور مرزا، اسد شاہ، ظہیر کالیا، خرم چکوال ، مزمل کامونکی اور فہد میاں چنوں سمیت متعدد سپر اسٹارز نے لیگ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ مہمان خصوصی ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرمحمد فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلوں میں سیاست اور سیاست میں کھیل شامل ہوچکا ہے ۔ لیکن انہیں خوشی ہے کہ ایک ایسا ایونٹ ہونے جا رہا ہے جس سے ملک کے نوجوان اسٹریٹ سے نکل کر اسٹیڈیم تک پہنچیں گے ۔ اس موقع پر ڈیفینس کلفٹن ریئل اسیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن کے صدر جوہر اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ ایک یاد گار ٹورنامنٹ ثابت ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید