• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک کالونی، خاتون پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار، رشتہ کے تنازع کی وجہ سے تلخیاں پیدا، پولیس

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاک کالونی تھانے کی حدود حسرت موہانی کالونی میں پیر کی صبح 35 سالہ خاتون پر ارسلان ولد نور محمد نے گھر کی دہلیز پر آ کر تیزاب پھینکا اور فرار ہو گیا،خاتون کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا ،پولیس نے بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تین سال قبل ارسلان کے بڑے بھائی اور متاثرہ خاتون کی بہن کے درمیان رشتہ کے تنازع کی وجہ سے تلخیاں پیدا ہو گئی تھیں، خاتون کی شناخت پر ملزم ارسلان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید