• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلائل ایک زبان میں دیں، اپنی اردو بہتر کریں یا انگریزی، چیف جسٹس کی وکیل کو سرزنش

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دوران سماعت وکیل کی جانب سے آہستہ بولنے ،معمولی سے سوال کا جواب نہ دے پانے اور اردو انگریزی ملا کر بات کرنے پر انکی سرزنش کر تے ہوئے کہا کہ آپ دلائل کسی ایک زبان میں دیں، اپنی اردو بہتر کریں یا انگریزی کو؟ اگر دلائل دینے کے دوران وکیل کی آواز ججوں تک نہ پہنچے تو اسے وکالت چھوڑ دینی چاہیے،آپ اونچی آواز میں دلائل دیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان او ر جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سوموار کے روز کوئٹہ سریاب رنگ روڈ کی اراضی حوالگی کے معاہدے سے متعلق ایک مقدمہ کی سماعت کی تو درخواست گزار عبدالعباس کے وکیل نے کہا کہ معاہدہ ہونے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نے زمین منتقلی پر بین Bain لگا دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید