پشاور(جنگ نیوز )نوشہرہ میں سکولوں سے باہر بچوں کوتعلیم کی طرف راغب کرنے کیلئے تقریب وآگاہی واک کے ساتھ داخلہ مہم شروع کردی گئی ۔ ضلع بھر میں رواں سال 1لاکھ سے زائد بچوں کو سکولوں میں واپس لانے کاہدف رکھا گیا ہے۔ گزشتہ روزگورنمنٹ ہائی سکول نمبر1نوشہرہ کینٹ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عامر مصطفی نے بچوں کو سکول رجسٹر میں داخل کراکے داخلہ مہم کاآغاز کیا۔ پی آر ڈی ایس کی جانب سے داخل شدہ پچوں و بچیوں میں سکول بیگز ، کاپیاں و کتابیں بھی تقسیم کی گئیں۔تقریب میں ڈپٹی ڈی ای او نوشہرہ طاہر شاہ کاکاخیل، ڈی ڈی ای اوفی میل مس نینسی ،عالمی رضاکارتنظیم ولینٹیری سروس اوورسیز، ای سی ڈبلیو، پارٹیسیپٹری رورل ڈیویلپمنٹ سوسائٹی (پی آرڈی ایس)، یونیسیف اور ایم وائی آر پی پروگرام کے نمائندوں کے علاوہ محکمہ تعلیم افسران واساتذہ نے بھی شرکت کی۔