کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر نے کہا ہے کہ70 فیصدریونیو جنریٹ کرکے پاکستان کو استحکام بخشنے والا شہرمسائل سے دوچار ہے ،ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجاہد کالونی ناظم آباد میں سیوریج لائن کی مرمت کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے عملے کوسیوریج لائن کی مرمت کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔