راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے سرونگ بریگیڈئیرکی گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دیتے ہوئےبازیابی کیلئے دائر رٹ کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ عمیرہ سلیم نے رٹ میں موقف اختیار کیا تھاکہ اس کے شوہر بریگیڈیئر اختر سبحان جو کوئٹہ میں ڈی ایچ اے ایڈمنسٹریٹر تھے کو 22جون2023کو حراست میں لیاگیا۔آج تک نہ کوئی چارج شیٹ دی گئی نہ ہی ملاقات کرائی گئی ہے۔وکیل کی رسائی بھی نہیں دی جارہی۔پیراوائز کمنٹس میں عدالت عالیہ کو بتایا گیا کہ بریگیڈیئر اختر سبحان کوئٹہ میں زیرحراست ہیں۔