• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، سبق یاد نہ ہونے کی سزا، مدرسے کے 6 سالہ طالب علم کو استاد نے اسٹیل کی کیل کھلا دیں

ملتان (سٹاف رپورٹر)سبق یاد نہ ہونے پر مدرسے کے 6 سالہ طالب علم کو استاد نےاسٹیل کی کیل زبردستی کھلا دیں۔ ایم اے جناح روڈ پرواقع مدرسہ امیر حمزہ میں قاری شاہد نے ملتان بستی آدھی والا کے رہائشی 6 سالہ بچہ ہارون کو مبینہ طور رپر سبق یاد نہ ہونے پر دو اسٹیل کی کیل کھلا دیں، جس سے بچے کی حالت خراب ہوگئی، جس پر مذکورہ قاری مدرسہ سے فرار ہوگیا۔ مدرسے کے متولی قاری عبدالخالق نے بچے کے گھر والوں کو اطلاع دی ،جس پر بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں بچے کے گلے سے ایک کیل نکال لی گئی ،جبکہ دوسری کیل پیٹ میں چلی گئی۔
اہم خبریں سے مزید