• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میختر اور لورالائی کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے،ڈاکٹر عطاء گل

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی مرکزی رہنما وسابق صوبائی وزیر ڈاکٹر عطاگل حمزہ زنی نے کہا ہے کہ عوام کی جوق در جوق شمولیت سے واضح ہوگیا کہ اے این پی پشتونوں کی نمائندہ جماعت ہے‘آئندہ انتخابات میں پورے بلوچستان میں کامیابی حاصل کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زنگیوال میں عبدالوکیل خان کی رہائش گاہ پر شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے الیکشن میں کئے وعدے پورے کریں گے۔عوام نے موقع دیا توعلاقے کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ تقریب سے ضلعی جنرل سیکرٹری راز محمد ترکئی زنگیوال یونٹ کے صدر عمران وطن یار کاکڑ،جمال الدین حمزہ زئی، عبدالوکیل خان ،ملک محمد رمضان حمزہ زئی، مولوی رحمت اللہ حمزہ زئی، سجاد گل کاکڑ نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ لورالائی کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔عوام نے موقع دیا تو لورالائی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی نظریں صرف اے این پی پر ہیں،سابقہ حکومتوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا صرف اپنے مفادات کو ترجیح دی ۔ کارکن پارٹی پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت سب ڈویژن میختراور ڈسٹرکٹ لورالائی کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں۔
کوئٹہ سے مزید