• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیر اعلیٰ تمام ٹاؤن و یوسی چیئرمینز کو اختیارات منتقل کریں، سراج الحق

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کراچی آمد کے موقع پر جمعرات کو ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ مقبول باقر سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو مؤثر اور فعال بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی سمیت تمام ٹاؤن و یوسی چیئرمینز کو اختیارات منتقل کریں،پیپلزپارٹی 15سال سے سندھ پر حکومت کرتی رہی ہے لیکن اس نے کراچی میں پانی،صحت و صفائی،تعلیم، سیوریج اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل نہیں کئے،6اکتوبر کو گورنر ہاؤس سندھ پر تاریخی اور عظیم الشان دھرنا دیا جائے گا، کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے لیے 35ہزار بسوں کی ضرورت ہے جب کہ صرف 250بسیں موجود ہیں جسے مختلف رنگ کرکے اورکئی بار افتتاح کر کے عوام کو بے وقوف بنایا جارہاہے، آئی پی پیز سے سے کیے گئے عوام دشمن اور ظالمانہ معاہدوں کو ختم کیا جائے،معاہدہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ چلایا جائے اور ان کا فارنزک آڈٹ کیا جائے،جماعت اسلامی بجلی کے بھاری بلوں و48فیصداضافی ٹیکسوں اور آئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ کرنے والوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی، جماعت اسلامی کا بڑھتی ہوئی مہنگائی،بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید