کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ جمعے کو راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ بھارت پہنچنے کے بعد جمعرات کو پاکستانی ٹیم نے سفر کی تھکاوٹ اتارے بغیر پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ حیدرآباد میں پاکستان ٹیم کی سیکورٹی بہت سخت ہے۔ کھلاڑی چھ پولیس گاڑیوں کے حصار میں گرائونڈ پہنچے۔ سیشن میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے شرکت کی۔ کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور نیٹ ایریا میں نیٹ سیشن کیا۔ اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ اسکواڈ کے ارکان کی ملاقات ہوئی ہے۔