• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر برادری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، میئر پشاور

پشاور(وقائع نگار) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ تاجر برادری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، ان شااللہ تاجر برادری کو جتنے مسائل درپیش ہیں ان سب کا ازالہ کیا جائے گا،ٗ تاجروں کے مسائل سے بذات خود واقف ہوں میں خود بھی اس ملک اور اس شہر کا باسی ہوں حتی الوسع ہمار ی یہ کوشش ہیں کہ تاجر برادری کے قانونی جتنے بھی مسائل ہیں چاہے وہ ٹی ایم ایز کے حوالے سے ہو یا اوقاف کے حوالے سے ان سب کی آواز بن کر تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کررہا ہوں، میئر پشاور زبیر علی نے تنظیم تاجران خیبرپختونخواصدر ملک مہر الہی، سابقہ صوبائی وزیر مذہبی امور مولانا امان اللہ حقانی، تنظیم تاجرا ن سینئر نائب صدر حاجی وحید، قصہ خوانی بازار صدر شیخ رزاق، تنظیم تاجران ترجمان شھزاد احمد صدیقی، انجمن کرایہ داران مسلم اوقاف کے ممبران ماجد علیشاہ، معرفت شاہ، انعام خان اور دیگر اراکین شر کت کی۔
پشاور سے مزید