• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ، ہنگو واقعات قابل مذمت، ملزمان کو سزا دیجائے، مذہبی رہنما

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی ہدایت پر مرکزی احتجاجی مظاہرے سے کراچی پریس کلب پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن فہیم الدین شیخ نے کہا کہ سانحہ مستونگ وہنگو ملک کو فرقہ وارانہ فسادات میں دھکیلنے کی سازش ہے۔ ملزمان کو سزا دی جائے۔امیر تحریکِ لبیک پاکستان کراچی ڈویژن مفتی محمد قاسم فخری نے جلوسِ عید میلاد النبی ﷺ مستونگ دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا اب میلاد منانا بھی جرم بن گیا ہے، انہوں نے کہا کہ دن بدن دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے، جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے نائب ناظم علامہ شوکت حسین سیالو ی،علامہ محمد میاں نوری نے کہا کہ دہشت گردی،بم دھماکوں سے غلامان مصطفیٰﷺ کو ڈرایا نہیں جا سکتا، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے مستونگ اور ہنگو واقعات کو اسلام دشمن عناصر کی کارستانی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات معنی خیز ہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نےقیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہاکرتے ہوئے کہاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے دہشت گردی کا جڑسے خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید