• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، قومی پولیو مہم آج سے 8 اکتوبر تک جاری رہے گی

پشاور( نامہ نگار)کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے آج 2اکتوبر سے شروع ہونیوالے قومی پولیو مہم کی کامیابی کیلئے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران والدین اپنے پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ان کو عمر بھر معذوری سے بچائے اور پولیو کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں حکومت سات روزہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے والدین کا بھی فرض ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں 2تا 8اکتوبر قومی پولیو مہم کے حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کی زیر صدارت ایمرجنسی ریسپانس یونٹ میں اجلاس ہوا جس میں قومی پولیو مہم کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے پولیو مہم کی براہ راست نگرانی کا اعلان کرتے ہوئے یومیہ رپورٹ طلب کر لی۔
پشاور سے مزید