• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر مقام کی قیادت میں نواز شریف کا بھرپور استقبال کرینگے، ایوب خان

پشاور ( جنگ نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی کے 76نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آنے کی درخواست کر دی اور اعلان کیا کہ اپنے قائد کا بھرپور استقبال کرینگے اس سلسلے میں ن لیگ پی کے 76کے صدر ایوب خان ارمڑ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جلد ہی اپنے عوام کے درمیان ہونگے اور امیر مقام کی قیادت میں ن لیگ خیبر پختونخوا کے کارکنان ان کا بھرپور استقبال کرینگے پوری قوم سابق وزیر اعظم نواز شریف کی آمد کا شدت سے انتظار کر رہی ہے نواز شریف کی آمد کے سلسلے میں استقبال کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
پشاور سے مزید