کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہرایف بی آر کےدفتر کے سامنے 12 ستمبر کو ڈکیتی مزاحمت پرقتل کئے جانے والے مولانا ضیاء الرحمنٰ کے قتل کا معمہ حل ہوگیا ، پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں زبیر ، یاسین ، حق نواز گوپانگ اور عمیر شامل ہیں، تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزمان سے برآمد ہونے والا اسلحہ بھی جائےواردات سے ملنے والے خولوں سے میچ کرگیاہے ، ملزمان نے مولانا ضیاء الرحمنٰ کو موبائل فون چھینے کے دوران مزاحمت پر قتل کیا تھا،مقتول مولانا ضیاء الرحمان نے ایک ملزم کو پکڑلیا تھا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی ۔