اکراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے سندھ سالڈیسٹ کے نظام کو ٹاؤن کے ماتحت کرنے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ نئی یوسیز بننے کے باوجود تمام امور کالعدم یوسیز کے پاس ہیں نگران صوبائی وزیر بلدیات، ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ و بحالیات سندھ محمد مبین جمانی نے کہا کہ کراچی میں ٹاؤنز کی سطح پر ٹرانزیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور آئندہ ایک ماہ کے اندر یوسی کی سطح پر بھی فنڈز کی یوسی چیئرمین کو منتقلی کا کام مکمل کرلیا جائے گا گڈاپ ٹاؤن میں مویشیوں کے حوالے سے ماضی میں 16سے 21کروڑ روپے کے بندر باٹ پر مشتمل ٹینڈرز کی بجائے اس بار اوپن ٹینڈر سے یہ رقم اب 5ارب 8کروڑ روپے ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔