• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز بیڈمنٹن اور باکسنگ میں پاکستان کا سفر ختم

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایشین گیمز میں میزبان چین میڈلز کی ٹرپل سنچری کے نزدیک پہنچ گیا ہے اس کے تمغوں کی تعداد297ہوگئی ہے جس میں 161گولڈ،90سلوراور46 برانز میڈل شامل ہیں، جاپان 130میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگیا ، اس نے 33،47،50 گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیتے ہیں شامل ہیں ، جنوبی کوریا تیسری اور بھارت چوتھی پوزیشن پر ہے۔ ایونٹ میں پاکستان کا سفر خاصی حد تک ختم ہوگیا ہے، بیڈمنٹن میں قومی پلیئرز شکست کھاگئے۔ سنگلز میں مراد علی کو چین کے شیفنگ لی، عرفان سعید کو جاپان کے کودائی ناراوکا نے ہرادیا۔ باکسنگ کے51 کے جی کے کوارٹر فائنل میں زوہیب رشید ازبکستان کے باکسر سے ہارگئے ۔ ویٹ لفٹنگ میں فرقان انور گروپ میں پہلی پوزیشن پر رہے ، انہوں نے 81 کے جی میں مجموعی طور پر 299 کلوگرام وزن اُٹھایا ، میڈل ونر کا فیصلہ گروپ اے میں شامل ویٹ لفٹرز کی پرفارمنس کے بعد ہوگا، ان کی جیت کے امکانات کم ہی ہیں۔

اسپورٹس سے مزید