• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی اور اصفہان یونیورسٹی ایران کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے اپنے دورہ ایران کے دوران گزشتہ روز جامعہ کراچی اور اصفہان یونیورسٹی ایران کے مابین مفاہمتی یادداشت اورمیمورنڈم آف کوآپریشن(ایم او سی) پر دستخط کئے جبکہ اصفہان یونیورسٹی ایران کے صدرپروفیسرحسین ہرسیج نے بھی مفاہمتی یادداشت اورایم اوسی پر دستخط کئے۔ واضح رہے کہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کو پانچویں مصطفیؐ تقریب تقسیم انعامات میں مدعوکیاگیا ہے۔مذکورہ تقریب میں بین الاقوامی سطح پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بہترین کارکردگی کے حامل افراد کو ہر سال مصطفیٰ ﷺ پرائزکی تقریب تقسیم انعامات میں انعامات سے نوازا جاتا ہے اورتہران ایران کی طرف سے ہرسال اس کا اہتمام کیاجاتاہے۔ دریں اثناء میمورنڈم آف کوآپریشن (ایم اوسی) پر بھی دستخط کئے گئے جس کے تحت تعلیمی روابط کو فروغ دینے،ایک دوسرے سے ثقافتی ہم آہنگی اور اسٹوڈنٹس وفیکلٹی کے تبادلے کے پروگراموں کے لئے مشترکہ طور پر کوششیں کی جائیں گی۔ دونوں جامعات کے سربراہان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ طلباء کم از کم ایک تعلیمی سال کیمپس میں رہیں گے اور انہیں میزبان ادارے میں ٹیوشن فیس اور داخلہ چارجز سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید