اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ تحت قائم سائفر مقدمہ کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی۔ وفاقی وزارت قانون نے سیکورٹی کلیئرنس تک چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا این او سی جاری کر دیا ۔ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے خط لکھ کر وزارت قانون سے کیس کی سماعت کے مقام کا تعین کرنے کیلئے رائے مانگی تھی۔ خط میں کہا گیا چیئرمین پی ٹی آئی اہم شخصیت اور سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں ، عدالت کو چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی مدنظر رکھنی پڑے گی ، کیا چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت لانے میں کوئی سکیورٹی خدشات ہیں؟ اگر سیکورٹی خدشات نہیں تو کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہو گی۔