کوئٹہ (نمائندہ جنگ) سی ٹی ڈی نے کوئٹہ میں حساس تنصیبات پردہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ہزار گنجی میں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر کے تین دستی بم ٗ اسلحہ اور موٹرسائیکل قبضے میں لے لی مارے جانے والے دہشت گرد بی ایل کے کمانڈر کے قریبی ساتھی تھے سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم بی ایل اے نے کوئٹہ میں حساس تنصیبات پر دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کیلئےبی ایل اے کے کمانڈر کے دو قریبی ساتھی اسپلینجی سے موٹرسائیکل پر کوئٹہ آرہے ہے جس پر سی ٹی ڈی ٹیم نے گزشتہ شب ہزار گنجی میں ناکہ بندی کر کے چیکنگ شروع کی اسی دوران ایک موٹرسائیکل پر سوار دو نقاب پوشوں کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم موٹر سائیکل سوار وں سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کو شش کی ٹیم نے فوری جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ٹیم نے ان کے قبضے سے تین دستی بم ٗ دو نائن ایم ایم اور موٹرسائیکل تحویل میں لے کر لاشوں کو ہسپتال پہنچایا۔