• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر لوٹ کر باہر جائیدادیں بنانے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے، سراج الحق

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ گھر لوٹ کر باہر جائیدادیں بنانے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے ، مہنگائی کیخلاف تحریک جاری، 8اکتوبر کو کراچی میں گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا ہو گا،ملک پر طویل عرصہ مسلط رہنے والے دو خاندان اب پھر حکمرانی کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ ملک میں خاندانی بادشاہتوں نے جمہوریت اور معیشت کو شدید نقصان پہنچایا، ہر ادارہ دیمک زدہ ہو چکا ہے، احتساب کے اداروں کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کیا گیا۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ گھر لوٹ کر باہر جائدادیں بنانے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے، جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر یہ فریضہ انجام دے گی، ملک میں جاری بدامنی سے حالات مزید خراب ہورہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید