ملتان(سٹاف رپورٹر ) کسٹمز ملتان نے ایک ماہ میں کروڑوں روپے مالیت کا سمگلڈ ڈیزل اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت متفرق سامان ضبط کرلیا ، 69 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت بڑی تعداد میں نان کسٹم پیڈ متفرق سامان قبضہ میں لے کر مزید کاروائی کا آغاز کردیا ہے، کسٹم ایکٹ 1969ء کے تحت ضبط کیئے گئے ایرانی ڈیزل اور نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیوں سمیت کاسمیٹکس، غیر ملکی کپڑا، چھالیہ، ٹائرز، سگریٹ، انجن، پان مصالحہ، شاپنگ بیگ، خشک دودھ، اور دیگر متفرق سامان کی مجموعی مالیت 67 کروڑ 10 لاکھ روپے بتائی گئی ہے، ڈائریکٹر ریجنل آفس آئی اینڈ آئی ملتان آصف عباس خان کے مطابق کسٹم آئی اینڈ آئی کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سمگلروں کی سرکوبی کے لیئے پرعزم ہیں اور ملک میں ڈیزل کی سمگلنگ کی روک تھام اور اس میں ملوث عناصر کو گرفت میں لانا اولین ترجیح ہے انہوں نے مزید کہا کہ سمگلنگ کے خاتمے تک آئی اینڈ آئی کی ٹیمیں سمگلروں کا پیچھا کرتی رہیں گی۔