• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی کے زمینداروں کیلئے پیکیج کا اعلان کیا جائے‘ عطاء گل

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق صوبائی وزیر ڈاکٹر عطا گل حمزہ زئی، سردار انور زمان حمزہ زئی، ملک رمضان خان ،سجادگل کاکڑ،مولوی رحمت الله حمزہ زئی و دیگر نے سب تحصیل میختر کے علاقے نالی اعظم میں دوستین حمزہ زئی اورمحمد رفیق حمزہ زئی کی رہائش گاہ پر شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ثابت ہو گیا کہ عوام کی پسندیدہ جماعت صرف عوامی نیشنل پارٹی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لورالائی حقوق سے محروم ہے ۔سرغنڈ سے لے کر سب تفصیل میختر تک بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ان علاقوں میں اسکول، ڈسپنسری روڈ تک نہیں ،سابقہ نمائندوں نے ان علاقوں کو ہر دور میں نظر انداز کیا۔ لورا لائی کے مسائل ہر فورم پر اجاگر کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے غریب عوام پریشان اور دو وقت کی روٹی کے محتاج ہو گئے لہٰذا حکومت فوری طور پر یہاں کے زرعی قرضے معاف کیونکہ خشک سالی کی وجہ سے زمینداروں کا کافی نقصان ہوا ہے زمینداروں کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے ۔ڈاکٹرعطا گل نے کہاکہ لورالائی میں خواتین کے لئے نادرا سینٹر بنایا جائے کیونکہ ایک سینٹر علاقے میں ہے جس پر رش کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کارکن ہماری طاقت ہیں، میں عوام کا خادم ہوں ہوا۔اے این پی عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لورالائی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن اپنے خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ہم نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔آخر میں شمولیت کرنے والوں نے صوبائی صدر اصغر خان ا چکزئی اور لورا لائی کے صدر منظور خان کاکڑ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
کوئٹہ سے مزید