• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس کوالیفائر کیلئے ہاکی ٹیم کوچنگ اسٹاف میں تبدیلی کا فیصلہ

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) ایشن گیمز ہاکی ایونٹ میں قومی ٹیم کی ناقص کار کردگی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے کوچنگ اسٹاف میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف کے حکام نے ہیڈ کوچ کیلئے ایک بار پھر رولینٹاولٹمینز سے بھی رابطہ کیا ہے انہوں نے کسی حد تک رضامندی ظاہر کردی ہے۔ تاہم پی ایس بی کی جانب سے مالی مد د ملنے کی صورت میں ان سے معاہدہ کیا جائے گا، دوسری صورت میں شہناز شیخ کو ہیڈ کوچ مقرر کیا جائے گا ، ان کے ساتھ شکیل عباسی ، سمیر حسین، دلاور حسین کو کوچ مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ پی ایچ ایف حکام سابق ہاکی اولمپئن قمر ضیاءکو ٹیم منیجر کی ذمے داری دینے پر بھی مشاورت کررہے ہیں۔ پچھلے ایک سال میں کوچنگ اسٹاف کی یہ چوتھی تبدیلی ہوگی۔ اولمپکس کوالیفائی راؤنڈ آئندہ جنوری میں عمان میں کھیلا جائے گا ، ایشیا سے پانچ ٹیمیں اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرینگی ، جس میں ایشین گیمز کی فاتح بھارتی ٹیم اولمپکس میں جگہ بناچکی ہے جس کے بعد مزید چار ٹیموں کو کوالی فائی کرنا ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید