• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے کبھی پرتشدد سیاست کے احکامات نہیں دیئے، عاطف خان کا حلفیہ بیان

پشاور(نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف پشاور ریجن کے صدر اور سابق صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے انہیں کبھی تشدد کی سیاست کے احکامات نہیں دیئے، 9 مئی واقعے کی شفاف انکوئری ہونی چاہئیے، اس کےلئے جوڈیشل کمیشن بنا یا جائے۔ اپنے حلفیہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات تو دور کی بات، عمران خان نے سرکاری یا نجی املاک کے بارے میں بھی کوئی بات نہیں کی، ہماری عوامی تقریبات میں پڑھے لکھے لوگ، خواتین اور بچے آتے تھے تو ہم کبھی بھی پرتشدد عنصر برداشت نہیں کرسکتے تھے۔ 9 مئی واقعے کی شفاف انکوئری ہونی چاہئیے اور شفاف جوڈیشل کمیشن بننا چاہیئے تاکہ ہمیں بھی بتا چلے کہ اصل میں ہوا کیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید