کوئٹہ(نمائندہ جنگ)کوئٹہ پولیس نے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے سریاب، روڈ ، مشرقی بائی پاس ، ہزارہ ٹاؤن، بروری، خروٹ آباد، نوحصار، ائیر پورٹ روڈ ، نواں کلی ،کچلاک، مری آباد ودیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 225 افغان باشندوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے جیل بھجوادیا۔