کوئٹہ(این این آئی)سکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 5 دہشت گردمارے گئے ،فائرنگ کے تبادلے میں میجر اور حوالدار شہید ہوگئے ۔کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی،میجر علی رضا آپریشن کی قیادت کر رہے تھے، حوالدار نثار نے بھی جام شہادت نوش کیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 5دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔دہشت گردوں کا بہادری و جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے میجر سید علی رضا شاہ اور حوالدار نثار احمد وطن عزیز پر قربان ہو گئے۔