اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے بھی تحریک انصاف کیساتھ دہائیوں پر مشتمل وابستگی ختم کرکے سیاست کو بھی خیر باد کہہ دیا، گزشتہ روز پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے پر جی ایچ کیو پر حملے کا منصوبہ بنایا گیا، 9مئی کا واقعہ عمران خان کی ذہن سازی کا نتیجہ تھا 9 مئی کو جو واقعات ہوئے وہ نہیں ہونے چاہئے تھے، پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کیساتھ کہنا چاہوں گا کہ 9 مئی واقعہ کا بوجھ اب مزید اپنے کندھوں پر نہیں اٹھا سکتا۔