• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی پی کمپلینٹ سیل میں 74 ہزار سے زائد شکایات 69 ہزار سے زائد نمٹائی گئیں

کراچی(ثاقب صغیر / اسٹاف رپورٹر )آئی جی پی کمپلینٹ سیل میں رواں برس 74زار سے زائد شکایات میں سے 69ہزار سے زائد شکایات نمٹائی گئیں۔آئی جی پولیس کمپلینٹ سیل کے ریکارڈ کے مطابق سال 2023میں اب تک سندھ پولیس کے مختلف رینج ،یونٹس میں 74ہزار 316مختلف نوعیت کی شکایات موصول ہوئیں۔ان شکایات میں آئی جی ہی کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ( سی ایم ایس )میں 10193 ،پولیس آفیسرز فیسیلیٹیشن ڈیسک (پی او ایف ڈی )میں 2724،وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر 759 ،پرائم منسٹر پرفارمینس ڈیلوری یونٹ (پی ایم ڈی یو )میں 60193 ،زینب الرٹ کے تحت 304 اور آئی جی پی واٹس ایپ کمپلینٹس پر 143 شکایات موصول ہوئیں۔یہ شکایات بذریعہ ہیلپ لائن،واٹس ایپ اور تحریری طور پر موصول ہوئیں۔ان شکایات میں عام شہریوں کے علاوہ پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف شکایات بھی شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید