• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی عوام صیہونی ریاست کو قبول نہیں کرینگے‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر ، صدر ضلع پشین سعداللہ خان ترین سینئر نائب صدور ہاشم خان بڑیچ،سردارزادہ نعمان ناصر، چوہدری بابر، صابر راجپوت،ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوار شاہیر بگٹی، سعداللہ ترین ، خرم جدون ودیگرنےبیان میں کہا ہے کہ اسرائیل قابض ودہشت گرد ملک ہے اور مسجد اقصی سمیت دیگر مقدس مقامات کی بے حرمتی کر رہا ہے جسے امت مسلمہ برداشت نہیں کرسکتی۔ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے اب تک سیکڑوں فلسطینی شہید ہوئے ، اقوام عالم کو اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیرپا حل کا حامی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل پر حماس کا کامیاب حملہ ثابت کرتا ہے کہ فلسطینی عوام اور امت مسلمہ کبھی صیہونی ریاست کو قبول نہیں کریں گے۔درایں اثناء بیان میں گزشتہ روز افغانستان میں آنے والے زلزلےمیں 2 ہزار سے زائد ہلاکتوں اور ہزاروں گھروں اور عمارتوں کے منہدم ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ۔
کوئٹہ سے مزید