کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن 29اکتوبر کو بلوچستان کا دورہ کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے جمعیت کا نمائندہ اجلاس 19اکتوبر کو صبح 11بجے صوبائی سیکرٹریٹ جی او آر کالونی میں طلب کیا ہے، اجلاس میں تمام اضلاع کے امراء اور نظماء کوشرکت کی تاکید کی گئی ہے ۔اجلاس میں جمعیت کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن کے 29اکتوبر کو دورے اورآنے والے انتخابات کی تیاریوں پر غور کیا جا ئے گا ۔